لا ہو ر (میاں رؤف )پنجا ب میں جرا ئم کی شر ح گزشتہ سا ل سے بھی زیا دہ بڑھنے پر آ ئی جی پنجا ب نے صوبہ بھر کے آ ر پی اوز اور ڈی پی اوز کو بر ہمی کا اظہا ر کرتے ہو ئے وارننگ دیدی ۔با وثوق ذرائع کے مطا بق آ ئی جی پنجا ب کو ایک رپو رٹ بھیجی گئی ہے جو پنجا ب بھر میں جرائم کی شرح بڑھنے کے حوالے سے ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے 6 ماہ میں سنگین نوعیت کے جرائم میں 17 فیصد اضافہ ہوا، ان چھ ماہ کے دوران 11 ہزار مقدمات درج کیے گئے ،سال 2019 کے پہلے 6 ماہ میں سنگین نوعیت کے 9ہزار 788 مقدمات درج ہوئے تھے ،رواں سال ڈکیتی اوررہزنی کی 9ہزار2سو73 جبکہ گزشتہ سال 7ہزار6سو80 وارداتیں ریکارڈ ہوئیں۔ ڈکیتی مزاحمت پر قتل میں صوبے بھر میں لاہور پہلے نمبر پر رہا جہاں16 شہریوں کو قتل کیا گیا،گزشتہ سال لاہورچھ ماہ کے دوران 4 افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا ، اس دوران 18سواڑتالیس قتل ہوئے ، گزشتہ سال اٹھارہ سو22 افرادکوقتل کیا گیا۔ اندھے قتل کی 227 جبکہ سال دوہزار انیس میں 186 وارداتیں ریکارڈ ہوئیں،رواں سال اغوا برائے تاوان کے 15 جبکہ سال دوہزار انیس میں 32 واقعات رپورٹ ہوئے ، رواں سال گینگ ریپ کے 86 واقعات جبکہ سال دوہزارانیس میں 85 واقعات ریکارڈ ہوئے ۔