دنئی دہلی( ویب ڈیسک) لگتا ہے کہ پاکستان کی طرح اب بھارت کے جیل بھی سنگین جرائم اور قانون شکنی سے محفوظ نہیں رہے ۔ حال ہی میں ایک شخص نے جراحی کا نشتر (اسکیلپل) اپنے پیٹ میں اتار کر اسے جیل کے اندر پہنچانے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا ۔نئی دہلی کی منڈولی جیل میں ایک قیدی جراحی کا نشتر اپنے پیٹ میں چھپائے جیل میں داخل ہونے لگا تو پولیس اہلکاروں کو تلاشی کے باوجود کچھ نہ مل سکا لیکن جیسے ہی وہ الیکٹرانک گیٹ سے گزرا میٹل ڈٹٰیکٹر کا الارم بج گیا ۔ یہ مجرم عدالت میں سماعت کے بعد دوبارہ جیل کے اندر جارہا تھا۔