لا ہو ر ( کر ا ئم ر پو ر ٹر )لاہور پولیس کا شہر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کریک ڈاؤن۔ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ رواں ماہ کے پہلے 18 دن کے دوران 58 خطرناک گینگز کے 133 ملزمان گرفتار کر کے 57 لاکھ 15 ہزار سے زائد رقم برآمد کر لی گئی۔ پورے شہر میں خفیہ اطلاعات پر کیٹیگری اے اور بی کے 190 خطرناک اشتہاری گرفتارکئے گئے ۔ اشتہاری مجرمان کیخلاف قتل، ڈکیتی اور سنگین نوعیت کے مقد مات درج ہیں۔پولیس نے شہر میں ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 251 مقدمات درج کر کے 253 ملزمان گرفتار کر لیئے ۔ ملزمان کے قبضہ سے 3 کلاشنکوف، 11 رائفلز، 8 بندوقیں، 227 پسٹلزاور 1300 سے زائد گولیاں برآمد کر لیں۔ خفیہ اطلاعات پر شہر کے مختلف مقامات پر منشیات کے اڈوں پر چھاپے مار کر 517 مقدمات میں 530 ملزمان گرفتار کیئے گئے ۔ تمام ڈویژنل ایس پیز سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں موجود کرائم سپاٹس پر ناکہ بندی کر کے جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالیں۔