لاہور(کلچرل رپورٹر)جرمن ترقیاتی ادارہ جی آئی زیڈ کے چاررکنی وفد نے لاہو رآرٹس کونسل الحمرا کا دورہ کیا۔وفد نے الحمراء اکیڈمی آ ف پرفارمنگ آرٹ کی جاری کلاسز میں نوجوانوں کی پرفارمنگ دیکھی،پاکستانی میوسیقی سنی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہاکہ الحمراء بین الاقومی سطح پر پاکستان کی عظیم روایات کی ترجمانی کر رہا ہے ،یہی وجہ ہے کہ گاہے بگاہے مختلف ممالک کے وفود الحمراء آتے ہیں اور پاکستانی ثقافت کے رنگ دیکھتے ہیں۔وفد کے اراکین میں جی آئی زیڈ کے ایشیاء کے ہیڈ جولی اس ،کینڈری ڈائریکٹر جی آئی زیڈ توباش بکر ،جولیا اور سنجیوپوخارل میں شامل تھے ،وفد کے اراکین نے الحمرا آرٹس کونسل کی خدمات کی تعریف کی۔