برلن( آن لائن )جرمنی کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ انتہائی تیزی سے کرنے کا ایک نیا طریقہ کار ڈھونڈ لیا۔ یہ نیا طریقہ جرمن شہر فرینکفرٹ میں جرمن ریڈ کراس اور انسٹیٹیوٹ برائے میڈیکل وائرولوجی کی ٹیم نے مل کر تلاش کیا ہے ۔ اس سے کورونا کے ٹیسٹ کرنے کی رفتار میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ۔ فی الوقت جرمنی کے پاس روزانہ ایک لاکھ تک ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے لیکن نئے طریقہ کار سے روزانہ چار لاکھ ٹیسٹ کئے جا سکیں گے ۔