واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی سے ساڑھے 9ہزار امریکی افواج نکالنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اس بارے میں دو ہفتے پہلے ہی اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر کو جرمنی سے شکایت ہے کہ وہ نیٹو افواج کا اتنا خرچہ نہیں اٹھا رہا جتنا ان کے بقول اس کو اٹھانا چاہئے ۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا کہ امریکہ کے اس فیصلے سے روس کے مد مقابل نیٹو کو موثر بنانے میں مدد ملے گی، تاہم حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ جرمنی سے نکالے جانے والے فوجی یورپ میں کہاں تعینات کیے جائیں گے ۔ جرمنی میں اس وقت امریکہ کے ساڑھے چونتیس ہزار فوجی تعینات ہیں۔