لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ(ق)کے سربراہ چودھری شجاعت حسین ایک کامیاب نیورو سرجری کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں ، انکی سرجری جرمنی کے ہسپتال میں کی گئی۔ (ق) لیگ کے ترجمان کامل علی آغا نے روزنامہ 92نیوز کو بتایا کہ انکی جماعت کے سربراہ جرمنی میں چیک اپ کے لئے جاتے ہیں ،انکا ایک چھوٹا سا نیورو آپریشن ہونا تھا جو کامیابی سے ہو گیا ،آپریشن کے بعد بخار اور فلو کی وجہ سے چند روز انکی طبیعت خراب ہو گئی تھی لیکن تین چار روز سے انکی صحت میں بہتری آئی اور اس وقت وہ ٹھیک ہیں،انکی واطن واپسی کے حوالے سے ابھی تک کوئی شیڈول طے نہیں ہوا۔