برلن (این این آئی )جرمن میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ ایسے افراد پر باہر نکلنے کی پابندیاں نرم کر دی جانا چاہئیں جو کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ایسوسی ایشن کے صدر کلاؤس راۂارٹ کے بقول یہ بہتر ہو گا کہ زیادہ سے زیادہ جرمن لوگوں میں ممکنہ طور پر اینٹی باڈیز بننے کے معاملے کا تجزیہ کیا جائے ۔ ان کے بقول جو لوگ نئے کورونا وائرس کی انفکیشن سے گزر چکے ہیں وہ نہ تو خود خطرے میں ہیں اور نہ ہی دیگر لوگوں کے لیے خطرہ ہیں۔ جرمنی میں اس وقت کووڈ انیس کے مریضوں کی تعداد 67 ہزار کے قریب ہے ۔