واشنگٹن( ویب ڈیسک) امریکہ میں جراثیم کو باقاعدہ طور پر شناخت کرکے ان پر حملہ کرکے طبعی طور پر انہیں مارنے کا ایک راستہ سامنے آیا ہے ۔ اس کے لیے رائس یونیورسٹی کے سائنسداں، جیمز ٹور کی نگرانی میں ایک سالماتی (مالیکیولر) موٹر بنائی گئی ہے جو روشنی سے سرگرم ہوتی ہے ۔ اگراس پر مناسب روشنی ڈالی جائے تو یہ ایک سیکنڈ میں 30 لاکھ مرتبہ گھومتی ہے ۔ اس نینو ڈرل مشین کو جراثیم اور بیماری کے خلیات کے قریب لے جاکر انہیں باقاعدہ طبعی طور پر تباہ کیا جاسکتا ہے ۔ تجربہ گاہ میں نینوڈِرل مشین نے ایک منٹ میں کئی جراثیم اور بیکٹیریا کو ہلاک کرڈالا۔