لاہور(میاں رؤف)جزا و سزا کے عمل میں رکاوٹ بننے والے اقدامات ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے متعلقہ پو لیس افسران کے خلا ف تا دیبی کا رروا ئی کا فیصلہ کر لیا گیا ، پولیس افسروں اور ملازمین کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بروقت نہ رکھنے والے افسروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی ، ذرائع نے بتایا آئی جی پنجاب کو مختلف حوالوں سے بھجوائی گئی رپورٹس میں یہ بات سامنے لائی گئی کہ صوبہ کے دور درازعلاقوں میں پولیس فورس کے دیلڈ سٹاف کی سالانہ اے سی آر مجاز اتھارٹی کی جانب سے بروقت تحریر نہیں کی جاتیں، اور وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس اور اس کے ذیلی اداروں میں یہ ریت تیزی سے پنپ رہی ہے ۔ جس کی وجہ سے تھانہ مہتمم اور اس سے نیچے کے سٹاف کی ترقیاں بر وقت نہیں ہو پا رہیں۔ جبکہ مجاز حکام کی جانب سے ماتحت فیلڈ سٹاف کی سالانہ کارکردگی رپورٹس بروقت تحریری نہ کئے جانے سے فیلڈ سٹاف میں بددلی پھیل رہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ رپورٹس کاآئی جی پنجا ب نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھر کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو احکا ما ت دئیے ہیں کہ وہ ماتحت سٹاف کے اے سی آرز بر وقت تحریر کرنے کی عادت اپنائیں، یہ بھی انا کی ڈیوٹی کا حصہ ہے ۔ ان کے اس عمل سے محکمہ میں کانسٹیبل کی سطح تک جزا و سزا کا عمل تیزی سے پروان چڑھے گا اور کئی کئی سال تک ترقیاں نہ ملنے کا سلسلہ بھی ختم ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ جزا و سزا کے عمل میں کسی بھی طرح سے رکاوٹ کا سبب بننے والوں کے خلاف محکمانہ سطح پر تادیبی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے ۔