لا ہو ر( سپیشل رپورٹر ) ایس پی عائشہ بٹ نے اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر جزوی لاک ڈائون کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنانے کے لیے گذشتہ ہفتے کے دوران اینٹی رائٹ فورس کے 2300 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ۔ناکہ جات پر اینٹی رائٹ فورس کے 1000 سے زائد بیرئیرز کی ترسیل کو یقینی بنایا گیا۔