ملتان (نیوز رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کے والد سردار نذر حسین ڈوگر انتقال کر گئے ۔ نماز جنازہ گزشتہ روزصبح ساڑھے 8 بجے ہائیکورٹ ملتان بینچ میں ادا کی گئی جس میں ہائیکورٹ کے ججز، ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں ، وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کا جسد خاکی تدفین کے لئے ان کے آبائی علاقہ لاہور روانہ کر دیا گیا۔ دریں اثناء مرحوم کے انتقال کے سوگ میں ہائیکورٹ بار کی جانب سے ارجنٹ اور حبس بے جا کے مقدمات کی سماعت کے بعد عدالتی کام بند کر دیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے 11 بجے دن کے بعد عدالتوں میں کام بند کیا گیا اور وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔