نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی اسٹارٹ اپ کمپنی نے جسمانی درد کا ایک انوکھا حل پیش کرتے ہوئے نینو ٹیکنالوجی پر مبنی ایک حیرت انگیز پٹی بنائی ہے جو جسمانی برقی نظام کے تحت کام کرتے ہوئے درد کی شدت کو دور کرتی ہے۔اسے ’کائلو‘ کا نام دیا گیا ہے یہ اسمارٹ پٹی ہر قسم کے بیرونی درد دور کرنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔ پٹی جسمانی برقی نظام سے ایک طرح سے رابطہ کرتی ہے اور اسی بنا پر تکلیف کو کم کرتی ہے۔ واضح رہے کہ اس چپک پٹی میں کسی قسم کی کوئی دوا نہیں لگائی گئی۔