کراچی (92 نیوزرپورٹ)سابق کپتان شاہدآفریدی نے اپنی صاحبزادی کیلئے شاہین آفریدی کارشتہ آنے کی تصدیق کردی،اپنی ٹویٹ میں شاہدآفریدی نے کہاشاہین کے گھروالوں نے میری بیٹی کے رشتے کیلئے رابطہ کیاہے ،دونوں خاندان رابطے میں ہیں ۔جوڑے آسمانوں پربنتے ہیں،اگراللہ نے چاہاتویہ رشتہ بھی طے پاجائیگا،میری دعائیں ہمیشہ شاہین آفریدی کیساتھ ہیں،دعاہے کہ وہ کھیل کے میدان سمیت ہرجگہ کامیابیاں سمیٹے ۔دریں اثنا شاہین شاہ آفریدی نے اپنے جوابی ٹویٹ میں دعائیں دینے پر لالہ کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ہر ایک کیلئے چیزوں کو آسان بنائے ،آپ پوری قوم کا فخر ہیں۔