لاہور(کامرس رپورٹر)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں کتنا اضافہ ہوگا، تین اجلاسوں میں فیصلہ نہ ہوسکا۔ وزرا اور افسران نے اپنی اپنی تجاویز دی ہیں مگر تاحال کوئی متفقہ فیصلہ نہیں ہو سکا، معاملہ وزیراعظم کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔پنجاب میں تین اجلاسوں میں 10 فیصد تنخواہوں سے کم ہو کر 5 فیصد پھر تنخواہ نہ بڑھانے کی بھی تجویز رہی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاق میں مختلف بجٹ اجلاسوں میں کہا گیاکہ معاشی حالات بہتر نہیں، اس بار تنخواہوں میں اضافہ نہ کیے جانے کی تجویزدی گئی ہے ۔تجاویز کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ کیا ہی نہ جائے ،کچھ الاؤنس بڑھا دیئے جائیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں اگرضروری ہے تو پانچ فیصد اضافہ کیا جائے ، تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد، پنشن میں دس فیصد اضافہ کیا جائے جبکہ تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا جائے پنشن میں 5 سے دس فیصد تک اضافہ کر دیا جائے۔