لاہور(کلچرل رپورٹر) ایگز یکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے باپ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ والد کی خدمت اور عزت و احترام سے دنیا اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے ، بچوں کی اعلی کردار سازی، خوبصورت شخصیت بنانے میں باپ کا ہاتھ ہوتا ہے ،باپ کا سایہ شجر کی مانند ہے جسکا کوئی نعم البدل نہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے مزید کہا کہ باپ وہ ہستی ہے جو اولاد کو زمانے کی سختی اور دھوپ سے بچا کر محبت کے سایے میں رکھتی ہے ،اولاد کی تمام کامیابیاں باپ کی قربانیوں کے مرہون منت ہے ، ہماری اقدار ہمیں باپ کے احترام کا درس دیتی ہیں ۔الحمرا نے باپ کے عالمی دن پر خصوصی دھن خصوصی دھن بھی جاری کی۔