مکرمی ! تاجر برادری کو سہولت دیے بغیر ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو بہتر کرنا ممکن نہیں ہے ، کورونا وبا کے منفی اثرات نے زندگی کے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے، حکومت ملک کے اندر کاروباری ایمرجنسی نافذ کرے۔ پاکستان ایک ترقی پزیر ملک ہے جہاں بڑی تعداد میںغریب لوگ موجود ہیں اور کورونا کی وجہ سے جو کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اس وجہ سے روزگار کے ذرائع کم ہوگئے ہیں اس کے اثرات غریب لوگوں پر سب سے زیادہ پڑھ رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے کورونا کے باوجود کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تعریف ہیں اس سے کاروباری سرگرمیاں تو جاری ہیں لیکن کاروبار میں تیزی نہیں ہے جس سے ضرورت کے تناسب سے روزگار کے ذرائع بہت کم پیدا ہو رہے ہیں جس کیلئے ضروری ہے کہ حکومت ملک کیلئے کاروباری ایمرجنسی نافذ کرے تاکہ کاروباری سرگرمیوں میں تیزی ہو۔(امان اللہ شاہ‘ کراچی)