لاہور (سپورٹس رپورٹر) مشعل یوتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام تین اگست سے شڈول جشن آزادی سپورٹس فیسٹول کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز روحا ہاکی اکیڈمی گرائونڈ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں مشعل یوتھ سوسائٹی کے چیئرمین سلیم شاکر،جنرل سیکریٹری کاشف سجن،جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے آرگنائزنگ سیکریٹری انعام الحق سلیم ،کوآرڈینیٹر ابو ہریرہ ،سردارنصراﷲ عباسی ،وکٹر لال ،روحا ہاکی اکیڈمی کی چیئر پرسن سحرش گھمن،انٹرنیشنل ہاکی کوچ محمد بشیر ،ایتھلیٹکس کوچ اُستاد بشیر انجم اورسوئمنگ کوچ وسیم نے شرکت کی۔ آرگنائزنگ سیکریٹری انعام الحق سلیم نے اجلاس کے شرکاء کو جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول کی تیاریوں بارے آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ تین سے چودہ اگست تک جاری رہنے والے جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول میں نوجوان کھلاڑی کرکٹ، فٹبال ، سوئمنگ ،بیڈمنٹن ، والی بال ،بیس بال ،ٹچ بال ،آرام ریسلنگ ،کبڈی ،دنگل ،رگبی،جوڈوکراٹے ، ایتھلیٹکس اور ٹگ آف وار کے کھیل میں جبکہ خواتین کھلاڑی منی میراتھن، ایتھلیٹکس ،رگبی اور ہاکی کے کھیل میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی ۔