اسلام آباد (خبرنگار) سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس نظر ثانی کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں قرار دیا کہ آصف زرداری ، فریال تالپور ، سندھ حکومت ،اومنی گروپ، انور مجید اورعبدالغنی مجیدکے وکلا ئکو نظر ثانی درخواستوں پر سنا گیا ،عدالت قرار دیتی ہے کہ وکلا ئکے دلائل سننے کے بعد نظر ثانی کا کیس نہیں بنتا اسلئے جعلی اکاؤنٹس فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستیں خارج کی جاتی ہیں ۔ عدالت نے کہا کہ بلاول اور مراد علی شاہ کی نظر ثانی کی درخواستیں دائر کرنیکی استدعا منظور کی جاتی ہے جس کے بعد متفرق درخواستیں نمٹا دی گئیں۔