اسلام آباد(خبر نگار)جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے خلاف سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکی سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست دائر کردی گئی ۔شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری اور فریال تالپور نے اپنے وکیل فاروق نائیک کے ذریعے دائر متفرق درخواست میں کیس کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مقدمہ رواں سال مئی سے زیر التوا ہے اور ابھی تک کیس کی سماعت نہیں ہوسکی۔ جعلی اکاؤنٹس