مکرمی! ہمارے ہاں صوبہ سندھ میں کافی اضلاع سے جعلی ڈومیسائل بننے کی خبریں اب منظرنام پہ آرہی ہیں جو ہم سندھیوں کے مستقبل سے گھنائونی سازش اور باعث تباہی ہے۔ دوسرے صوبوں کے باشندوں کے سندھ میں نادر ا آفیسرز اور کلرکس کی ملی بھگت سے ڈومیسائل بنائے جارہے ہیں، جس سے سی ایس ایس سے لیکر ہر نچلی سطح تک کے امتحانات میں سندھیوں کی مجموعی کوٹہ پے کئی سالوں سے ڈاکہ ڈالا جار رہا ہے مگر کوئی بھی اس اہم قومی مسئلے پر آواز اٹھانے کے لئیے تیار نہیں ہے۔ مجھے زیادہ افسوس اس بات پہ آرہا ہے کہ سندھ کے آفیسرز اور کلرکس کو یہ کام کرتے ہوئے اتنی شرم بھی نہیں آتی کہ دھرتی ماں کے مانند ہوتی ہے اور ماں کے ساتھ بھی کس کو شریک کیا جاتا ہے کیا؟میں مقدس عدالت عظمیٰ اور سندھ حکومت سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ فوراً اس حساس معاملے کا سختی سے نوٹس لیکر ان دھرتی کے اور قوم کے مجرموں کو تعزیرات پاکستان کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔ ( اعجاز بھیو۔کندھکوٹ)