کابل (این این آئی)افغانستان کے صدر اشرف غنی اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو ٹیلیفونک گفتگو میں افغان عمل امن پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔کابل میں افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کے سربراہ نے صدر اشرف غنی کے دوبارہ انتخاب اور بین الافغانی مذاکرات کیلئے تمام جماعتوں پرمشتمل مذاکراتی ٹیم بنانے پر انہیں مبارکباد دی ۔بیان کے مطابق جنرل باجوہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ طالبان اور افغان حکومت کی ٹیم کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت ہوگی۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنمائوں نے کرونا وائرس کے خلاف بین الاقوامی اور علاقائی تعاون پر زور دیا اور دونوں ممالک نے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا ۔
جنرل قمر جاوید اور افغان صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، دوبارہ انتخاب پر مبارکباد :افغان صدارتی محل کادعویٰ
جمعه 03 اپریل 2020ء
کابل (این این آئی)افغانستان کے صدر اشرف غنی اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو ٹیلیفونک گفتگو میں افغان عمل امن پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔کابل میں افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کے سربراہ نے صدر اشرف غنی کے دوبارہ انتخاب اور بین الافغانی مذاکرات کیلئے تمام جماعتوں پرمشتمل مذاکراتی ٹیم بنانے پر انہیں مبارکباد دی ۔بیان کے مطابق جنرل باجوہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ طالبان اور افغان حکومت کی ٹیم کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت ہوگی۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنمائوں نے کرونا وائرس کے خلاف بین الاقوامی اور علاقائی تعاون پر زور دیا اور دونوں ممالک نے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا ۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعه 03 اپریل 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں