لندن( نیٹ نیوز) برطانوی جھیل میں کیمیکل شامل ہونے کی وجہ سے سفید ہنس اچانک کالا ہوگیا، محکمہ جنگلی حیات نے تحقیقات شروع کردیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہنس کے کالے ہونے کا واقعہ انگلینڈ کے ویسٹ بری شہر میں پیش آیا جہاں ولٹشائر نامی جھیل میں تیرتا خوبصورت سفید ہنس اچانک سیاہ فام ہوگیا۔جانوروں کے حقوق و صحت سے متعلق کام کرنے والی تنظیم رائل سوسائٹی کا کہنا ہے کہ جھیل نامعلوم مادہ شامل ہونے وجہ سے ہنس کی رنگت تبدیل ہوئی۔ریسکیو اہلکاروں نے ہنس کو جھیل سے نکال کر شیلٹر ہوم منتقل کردیا ہے ۔