لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے جلال پور جٹاں میں4کروڑ روپے کی لاگت سے سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز جلال پور جٹاں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ندیم سرور کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم کی تعمیررواں سال مکمل کرلی جائے گی جس میں جدید سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ سٹیڈیم میں کرکٹ، ہاکی، بیڈمنٹن، دنگل، دیسی کشتیاں، ہیلتھ کلب اور دیگر کھیلوں کی بھی سہولتیں دی جائیں گی۔ پنجاب کی 21تحصیلوں میں سٹیڈیم بنانے کی منظوری دی ہے ، پنجاب میں 61سپورٹس سٹیڈیم بنارہے ہیں ، جس سے سپورٹس کو فروغ ملے گا اور کھلاڑی ان سہولتوں سے استفادہ کرسکیں گے ۔