کوئٹہ(آن لائن)صوبائی وزیر صنعت و تجارت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحیح ٹریک پر چل رہی ہے موجودہ حکومت عوام کو روزگار کے مواقع میسر کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے بے روزگاری پر جلد قابو پا لیا جائے گا عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے اپوزیشن تنقید کے بجائے حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرے ہمارے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند اقدام ہے مخالفین پانچ سال تک انتظارکریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں جمہوری انداز سے حالات کا مقابلہ کیا .۔