لاہور(خبرنگارخصوصی) محکمہ زراعت نے جعلی ادویات اور جعلی کھاد فروخت کرنے پر ایک کروڑ 79لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا ہے ، محکمہ زراعت نے سات ماہ میں 20240 پیسٹی سائیڈ اور کھاد ڈٹیلرز کی پڑتال کی ،ا س دوران 8051نمونہ جات حاصل کئے ،مذکورہ مدت میں ملاوٹ سے پاک کھاد اور زرعی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے 1033چھاپے مار ے ،ملاوٹ شدہ کھاد اور جعلی ادویات فروخت کرنے پر1033مقدمات در ج کئے گئے ،کھاد اور ادویات کے لئے 180949کلو مقدار قبضہ میں لی گئی ،جس کی مالیت 36527664 روپے بنتی ہے ،ذرائع کے مطابق مہنگی کھاد اور جعلی ادویات فروخت کرنے پر 17947400روپے جرمانہ کیا گیاجبکہ محکمہ زراعت جعلی ادویات اور ملاوٹ شدہ کھاد کی فروخت کی روک تمام کے لئے د ن رات متحرک ہے اور کسی بھی شکایت پر فوری اقدام کیا جاتا ہے ۔