جہلم( پ ر) جاپان کے سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ شینڈویوسوکو نے ضلع جہلم کے موضع دھنیلا میں میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال میں طبی سامان کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی سی جہلم محمد سیف انور جپہ ، ایم پی اے صبرینہ جاوید، سابق میئر نجیب خان، سابق آئی جی پی خالدقریشی اور دییگر سماجی فلاحی وسرکاری اداروں کے سربراہان شریک ہوئے۔ شینڈ ویوسو کو نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین میاں محمد بخش خرم فرید برگٹ اور ان کی ٹیم کو اس اہم منصوبے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔