کراچی (سٹاف رپورٹر)یوم کشمیرکے موقع پرجماعت اسلامی کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں دستی بم حملے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آگئی۔تحقیقاتی اداروں نے ریلی میں حملے سے قبل موجود مشتبہ شخص کی تلاش شروع کردی ہے ، اس حوالے سے اداروں نے مشتبہ شخص کی نشاندہی کرنے کے لئے عوام کے لئے ایک موبائل نمبراور مشتبہ شخص کی تصویر جاری کردی۔جاری کی جانے والی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ فوٹیج میں نظرآنے والے مشتبہ شخص کی جماعت اسلامی کے کارکن کی حیثیت بھی تصدیق نہیں ہوسکی۔سیکیورٹی ادارے کی جانب سے جاری کردہ نمبر پر شہری بھی مشتبہ شخص کے متعلق اطلاع فراہم کرسکتے ہیں۔