جمرود،ہنگو (نمائندگا 92 نیوز ) سکیورٹی فورسز نے جمرود کے علاقہ شاہ کس میں خفیہ اداروں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کھیت میں چھپائے گئے 65مارٹر گولے برآمد کئے جسکو تحویل میں لیکر ایف سی ہیڈ کوارٹر منتقل کردیئے گئے ۔ برآمد مارٹر گولے دہشت گردوں نے کھیت میں چھپائے تھے جسکا مقصد اس کو تخریبی کارروائیوں میں استعمال کرنا تھا ۔مارٹر گولے برآمد کرنے کے بعد شاہ کس میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ۔ادھر ہنگو وراستہ روڈ پر پولیس نے ایک مکان کے قریب پڑے 3مارٹر گولے اور دستی بم ناکارہ بنا دیئے ۔ پولیس نے اطلاع پر بر وقت کارروائی کرتے ہو ئے محمد نبی نامی شخص کے مکان کے قریب پڑے 3راکٹ گولے اور ایک عدد دستی بم کو بم ڈسپوزل یونٹ کے تعاون سے ناکارہ بناکر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی۔