اسلام آباد ( خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایک دو برس میں اداروں میں بہتری کی کوئی توقع نہیں ، اقربا پروری، سفارش ہونے اور میرٹ کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر ان اداروں کو تباہ کر دیا گیا، پارٹی میں کوئی اختلاف ہے نہ حکومت کہیں جا رہی ہے ۔ انہوںنے ٹویٹکیا کہ سول ادارے مکمل تباہ ہیں اور ان میںجلد بہتری کی کوئی توقع نہیں ، وزیر اعظم کو ریزہ ریزہ نظام ملا ، وہ اس نظام کو کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہو ں نے کہا ہمارا اتفاق رائے ہے کہ جمہوری نظام نے کامیاب ہونا ہے تو عمران کی کامیابی ضروری ہے ، نظر دوڑائیں کہ ہمارے ساتھ آزاد ہونے والے ملک کہاں کھڑے ہیں ، احساس ہو گا اس عرصے میں کیا کھویا کیا پایا۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وفاقی وزیر نے انٹرویو میںکہا عوام کو شش و پنج کی ضرورت نہیں، عید 5 جون کو ہی ہوگی، رویت ہلال کمیٹی بھی یہی فیصلہ کرے گی، پرانے وقتوں میں چھتوں پر جاکر چاند دیکھا جاتا تھا ، اب موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے کمرے میں بیٹھ کر چاند دیکھا جا سکتا ہے ۔