ملتان ( سٹاف رپورٹر) مظفر گڑھ سے سابق ایم این اے جمشید دستی الیکشن کے بعد ایل ایل بی کے امتحان میں بھی ناکام ہوگئے ۔ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے ایل ایل بی پارٹ فرسٹ کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق جمشید دستی تمام مضامین میں فیل ہوگئے ، جمشید دستی نے گزشتہ برس رول نمبر 1744 کے تحت ایل ایل بی کا امتحان دیا تھا ۔