لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر )ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزکو جمعتہ المبارک پر مساجد اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں جس کی روشنی میں تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے ۔ جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے دوران ڈولفن سکواڈ اور PRUکے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردموئثرپٹرولنگ کو یقینی بنایا۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایت پرعوام الناس کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری رہے جن میں ڈولفن فورس، پی آر یو، ایلیٹ فورس، سکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔