مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ئکے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ اب فائنل میچ کی ٹکٹیں خریدنے والے بھارتیوں کی اکثریت میچ دیکھنے نہیں جائے گی جس پر نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی جیمی نیشام نے ان بھارتی مداحوں کیلئے ایسا پیغام جاری کر دیا ہے جو ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہی ہے ۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کرکٹ کے پیارے بھارتی مداحو! اب اگر آپ فائنل میچ دیکھنے نہیں آنا چاہئے تو برائے مہربانی اپنی ٹیمیں آفیشل پلیٹ فارم کے ذریعے بیچ دیں۔