کنگسٹن (سپورٹس ڈیسک) سابق شیفیلڈ یونائیٹڈ اور جمیکا کے فارورڈ لوٹن شیلٹن 35 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ انہوں نے 2007 اور 2008 کے درمیان بلیڈز کیلئے 25 میچز کھیلے اور ریکارڈ گول سکورر کئے ۔ 2018 میں دماغی بیماری لاحق ہوگئی جس سے وہ کھیل سے دستبردار ہوگئے تھے ۔ شیلٹن سویڈن میں ہیلسنبرگ سے بلیڈز میں شامل ہوئے تھے ، 2006-07 کے اختتام پر اس نے کل چار پریمیئر لیگ سیزن میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے جمیکا کے لئے 35 گول سکور کئے ، ان میں چار گول انہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں کئے تھے ۔