سیول(ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے جان لیوا گیسوں کے اخراج سے خبردار کرنے والا ایک نظام بنایا ہے جو کان کنی اور سوریج لائنوں کے علاوہ جنگوں میں فوجیوں کی جان بچانے میں مدد دے سکتا ہے ۔کارخانوں اور بوائلر سے بھی بسا اوقات کاربن مونوآکسائیڈ اور امونیا سمیت کئی گیسوں کا حادثاتی اخراج ہوتا ہے ۔ اب ایک دستی سینسر کو جسم پر ویئرایبل کی صورت میں پہنا جا سکتا ہے جسے جنوبی کوریا کی پوہانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی( پوسٹیک) نے تیار کیا ہے ۔یہ آلہ خطرناک گیسوں پر فوری خبردار کرتا ہے ۔