واشنگٹن(این این آئی ، اے ایف پی)امریکہ میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارجو بائیڈن نے اپنے حریف امیدوار صدر ٹرمپ کو نوسرباز قرار دیدیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انتخابی مہم آخری ہفتے میں داخل ہو گئی۔ جوبائیڈن نے ریبپلکنز کی حامی سمجھی جانیوالی ریاست جارجیا میں خطاب کے دوران طنز کرتے ہوئے کہا ٹرمپ نے کورونا کی وبا کو بڑی قابلیت سے سنبھالا۔علاوہ ازیں جوبائیڈن نے ریاست ڈلیور میں اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا۔ امریکہ میں اب تک ساڑھے 7کروڑ افراد ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔قبل ازیں مشی گن میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ جیت کر معیشت کو بحال کر دیں گے اور اگر جوبائیڈن جیت گئے تو ملکی معیشت کا کوئی حال نہیں رہے گا۔