لاہور(جنرل رپورٹر) جنا ح ہسپتا ل کے آرتھوپیڈک یونٹ ون میں نئے اوپی ڈی کا افتتاح کردیا گیا۔نگران وزیر صحت پنجاب پروفیسرڈاکٹر جواد ساجد نے کیا۔ اس موقع پر ہیڈآف آرتھوپیڈک یونٹ ون پروفیسرڈاکٹر تحسین نے کہاکہ اس یونٹ کو بنانے کا مقصد لوگوں کو با عزت طریقے سے علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ ان کا مزید کہا کہ اس کی تعمیر سے دھکم پیل والا کلچر ختم ہو جائے گا جبکہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ بہترین بنیادوں پر لوگوں کا علاج ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس یونٹ میں 16 ڈاکٹرز ایک وقت میں ڈیوٹی کے فرائض کی سر انجام دیں گے ۔ایک ایسوسی ایٹ پروفیسراس یونٹ میں روزانہ کی بنیادپرڈیوٹی انجام دے گا جس سے مریضوں کوبہترعلاج معالجہ میسرآئے گا۔