لاہور(جنرل رپورٹر)جناح ہسپتال کی انتظامی غفلت کی انتہاء ہو گئی ۔ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ہسپتال میں نصب ایم آر آئی مشین کی مرمت نہ ہوسکی۔مشین کی مرمت کرنے والے کمپنی ہسپتال انتظامیہ کی شکایت سننے سے انکاری ہے اور انتظامیہ نے ابھی تک اس کے خلاف کوئی ایکشن ہی نہیں لیا ۔ ہسپتال انتظامیہ نے اپنی بے بسی کے حوالے سے سیکرٹری سیپشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن کو آگاہ کر دیا ۔ذرائع کے مطابق 2008ء میں جناح ہسپتال میں ایم آر آئی مشین نصب کی گئی ۔2017ء تک جس کمپنی نے اس کی تنصیب کی اس کے ساتھ مرمت کاکنٹریکٹ تھا جس کی مدت ختم ہونے کے بعدا یک نئی کمپنی ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجی کے ساتھ کیا ۔ اس مشین میں ہیلیم گیس کی کمی ، ہارڈ وئیر کا مسئلہ اور ٹیسٹ کی رپورٹ ٹھیک نہ دینے جیسے مسائل سے ہیں ۔ہسپتال کی اکلوتی ایم آر آئی مشین طویل عرصے سے خراب ہونے اور انتظامیہ مشین کی مرمت کرانے میں سنجیدہ ہی نہیں جبکہ روزانہ سینکڑوں افراد کو مایوسی کا سامنا ہے ۔