مکرمی ! تعلیم یافتہ بیروزگار افراداس کائنات کے انتہائی محروم طبقات میں شامل ہیں۔ برسوں سکول، کالج اوریونیورسٹی کی خاک چھان کرڈگری حاصل کرنے کے بعدجب سفارش اوررشوت کے بغیرکسی تعلیم یافتہ نوجوان کو نوکری نہیں ملتی۔ کاروبارشروع کرنے کیلئے وسائل کی عدم دستیابی احساس محرومی ومایوسی کوجنم دیتی ہے توپھر حکمرانوں کو کچھ سوچنا چاہیے۔ہرطرف مہنگائی کا دور دورہ ہے۔ بندہوتے کارخانے اورفیکٹریاں بیروزگاری میں مسلسل اضافے کاسبب بن رہی ہیں۔بڑھتی مہنگائی کی رفتارکا یہ عالم ہے کہ غریب توغریب درمیانہ طبقہ بھی اس چکی میں پستا چلاجاتاہے۔ اب توجیسے کسی مسیحاکاانتظارہے اس دورکے غریبوں کو۔جب بھی کوئی حکمران غریب کی بات کرتاہے توغریب نم آنکھیں اُٹھاکراسے دیکھتاہے اورتصورکرنے لگتاہے کہ شائدیہی ہے وہ مسیحا مگر بے سود۔ غریب دوست وزیراعظم عمران خان امیدہے آپ آئندہ زیادہ نہیں تو مصنوعی مہنگائی یعنی بجلی اورگیس چوری کابل غریب سے وصول نہیں کریں گے۔ذخیرہ اندوزوں اورحدسے زیادہ منافع خوروں کوغریب مزدور آدمی پرظلم نہیں کرنے دیں گے۔پیٹرولم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق کم کرکے غریب۔مزدورکوبھی موٹرسائیکل چلانے دیں گے۔ ادویات کی قیمتیں تومیراغریب دوست۔رحم دل۔نرم دل۔شفیق اوررفیق وزیراعظم اتنی کم کرے گاکہ غریب عوام عش عش کراٹھیں گے۔ (امتیازعلی شاکر،لاہور)