لاہور (اپنے خبر نگار سے ) سرکاری ہسپتالوں میں مہنگی ادویات چوری ہونے لگیں۔جناح ہسپتال کے ملازم ہی مہنگی ادویات چوری کرنے میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ نے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات چوری کرنے والا رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پیڈز وارڈ کا ڈسپنسر اظہر مہنگی ادویات میڈیکل سٹورز کو فروخت کرتا تھا۔ میپارکس اور وینبیکٹ کے ایک انجیکشن کی قیمت پندرہ سو روپے ہے ۔ ملزم کی بیوی، بہن اور بھابی بھی جناح ہسپتال میں ملازم ہیں۔