مکرمی !کشمیر کا نام سنتے ہی جنگ ،لاشیں ، حراستیں، جبری گمشدگیاں، حراستی قتل ، املاک کی بربادی و تباہی ، پلیٹ گن سے چھلنی ،انسان ،بینائی سے محروم ،معصوم شہری ، ظلم جبر کے سائے میں پلتی ہوئی زندگیاں ، لاپتہ شوہروں کی نصف بیوہ خواتین ، انتظار میں بیٹھی وہ ماں جس کا بیٹا ظالم ہندوستانی فوج کے تاریک عقوبت خانوں میں مار دیئے گئے ، اجتمائی قبریں اور معصوم خواتین کی عصمت دری کا شکار زندہ لاشیں فورا ذہن میں آتی ہیں کیونکہ کشمیر کو ایشیا کا سوئزرلینڈ کہا جاتا ہے مگر یہ آج دنیا کے خطر ناک تنازعات میں سے ایک تنازعہ ہے ۔خوبصورت آبشارو ں کی جھرمٹ میں سر سبز وادی کشمیر اﷲ تعالی کی تکمیل کردہ خوبصورت شاہکاروں میں سے ایک شاہکار ہے اس جگہ پھل پیدا ہوتے ہے ، پھول کھلتے ہیں ، پہاڑوں اور نہروں کی خوبصورتی ان سے بہنے والے دلکش پانی سے مزید جگمگ ہوجاتی ہے دنیا میں جنت کا احساس دلانے والی خوبصورت ترین وادی "کشمیر" پر جنونی ہندوستان نے قبضہ کر رکھا ہے ۔انشاء اللہ یہ خوبصورت وادی آزادہوگی ۔(علی رضا رانا)