لاہور(اپنے خبر نگار سے ) یونوپس اقوام متحدہ آفس فار پراجیکٹ سروسز برائے پاکستان کی جانب سے تاحال جنرل الیکشن میں عملہ کو ٹریننگ دینے والے سینکڑوں ماسٹر ٹرینرز اساتذہ کو معاوضے ادا نہیں کیے گئے جبکہ الیکشن کمیشن اور بین الاقوامی ڈونرز ز یو این ڈی پی یونائیٹڈ نیشنز ڈیویلپمنٹ پروگرام برائے پاکستان یہ رقوم جار ی کر چکے ہیں۔ الیکشن کے روز ڈیوٹی کرنے والے عملہ کو فوری نقدی ادا کردی گئی تھی لیکن کئی ماہ ڈیوٹی دینے والا عملہ تا حال معاوضوں کی ادائیگی سے محروم ہے ۔ جس سے متعلقہ ماسٹر ٹرینرزاساتذہ کرام میں تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے ۔ یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے رہنمائوں طارق محمود، حافظ غلام محی الدین ودیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ یو این ڈی پی یونائیٹڈ نیشنز ڈیویلپمنٹ پروگرام برائے پاکستان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان ، یونوپس یونائیٹڈ نیشنز آفس فار پراجیکٹ سروسز برائے پاکستان کی نااہلی کا فوری نوٹس لے اور ماسٹر ٹرینرزاساتذہ کو معاوضوں کی ادائیگی بلا تاخیر یقینی بنائی جائے ۔