کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور گورنر بلوچستان جسٹس (ر)امان اﷲخان یاسین زئی جمعرات کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان کے نوجوانوں کی کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ ایک آزاد تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکورٹی سٹڈیز کی جانب سے جامعہ بلوچستان کوئٹہ میں یوتھ آف بلوچستان، وین گارڈ آف پاکستانیت کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔