لاہور(جنرل رپورٹر) جنرل ہسپتال میں گزشتہ دنوں ہونے والے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کے الیکشن کے نتیجے میں کامیاب ہونے والے پینل کی تقریب حلف برداری جنرل ہسپتال کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی نذیر چوہان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پاکستان اعجاز چودھری سینئر اینکر پرسن نجم ولی خان حبیب الرحمن ، محی الدین دیوان آزادکشمیر اسمبلی چیئرمین پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل پنجاب ملک منیر احمد ایم ایس جنرل ہسپتال نے نومنتخب باڈی کے عہدے داروں سے حلف لیا ۔