لاہور(جنرل رپورٹر)پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے ہیلتھ ایجوکیشن پروگرام کے تحت نوجوان ڈاکٹروں کو مستقبل میں طبی چیلنجز سے نمٹنے اور کوالٹی ہیلتھ کئیر کو یقینی بنانے کیلئے لاہور جنرل ہسپتال میں ایک ہی دن میں چار شعبوں میں تربیتی ورکشاپس کا منعقد ہوئیں جن میں امراض چشم ،بچگان، ریڈیا لوجی اور گائنی شامل ہیں ، تربیتی ورکشاپس میں ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہیں پروفیسر ز صاحبان نے متعلقہ شعبوں میں مرض کی علامات، پیچیدگیوں اور جدید طریقہ علاج و ریسرچ کی اہمیت سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر محمد طیب نے ورکشاپس کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں میڈیکل ایجوکیشن کا شعبہ قائم کیا گیا ہے وہ ڈاکٹروں کی عصر حاضرکے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت اور انہیں پیشہ وارانہ مہارت میں کمال حاصل کرنے کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا ، اور آنے والے سالوں میں اس انسٹی ٹیوٹ سے اعلیٰ تربیت یافتہ ڈاکٹروں کی نئی کھیپ فیلڈ میں آکر مریضوں کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے گی ، پرنسپل پروفیسر محمد طیب نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں ریسرچ پر سالانہ ایک کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جس کا مقصد نوجوان ڈاکٹروں کی صلاحیتوں میں نکھارپیدا کرنا ہے۔