مکرمی ۔گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی موجودہ مدت مکمل ہونے پر انہیں مزید تین سال کے لیے آرمی چیف مقرر کر دیا ہے وزیر اعظم آفس کے مطابق ملک اور خطے میں جاری پاک فوج کی امن کی کوششوں کے تسلسل کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔پاکستانی وزیر اعظم عمرا ن خان کے اس فیصلے کو چین سمیت کئی دیگر ممالک نے بھی سراہا ہے ۔اس امر میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حالات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات میں تسلسل کی ضرورت تھی کیونکہ وہ جس حد تک مختلف امور میں مصروف تھے ایسے میں کسی نئے افسر کا آکر فوری طور پر امور سنبھالنا ممکن نہ ہوتا ایسا نہیں کہ پاک فوج میں صلاحیتوں کی کمی ہے بلکہ جنرل قمر جاوید باجوہ جس حد تک مختلف امور میںمصروف تھے جن میں خارجہ پالیسی ،بیرونی دنیا سے امداد ،معیشت کی بحالی ،وطن عزیز میں امن و امان ،دہشت گردوں کے خلاف کاروائی ،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد وغیر ہ اور دیگر بہت سے ایسے فرائض ہیں جن پر کوئی نیا آنے والا عمل درآمد کے لیے وقت ضرور لیتا اور اس وقت ہمارے پاس وقت نہیں ہے اس لیے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع وقت کی اشد ضرورت تھی ۔توسیع وقت کی اشد ضرورت تھی۔ (میاں مجتبیٰ نصیر قریشی)