لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال کے قیام کی 60سالہ تقریبات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور گداگر خانے سے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیچنگ ہسپتال کے قیام اور مریضوں کی خدمت کا 60سالہ سفر 29جنوری کو مکمل ہونے جا رہا ہے جس روز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں پر وقار اور بڑی تقریب منعقد ہو گی۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر محمد طیب نے بتایا کہ اس تقریب میں اعلیٰ شخصیات کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جا رہا ہے ۔