جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک) قومی انڈر کرکٹ 19ٹیم آج جوہانسبرگ میں ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کریگی ۔اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔قومی انڈر 19 ٹیم اتوار کوروز پوچیف اسٹروم سے جوہانسبرگ پہنچی ۔ قومی انڈر 19 اسکواڈ پیر سے جوہانسبرگ میں ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔دو مرتبہ کی چیمپئن پاکستان انڈر 19 ٹیم، افغانستان انڈر19 ٹیم کے خلاف میچ 31 جنوری بروز جمعہ کو بینونی میں کھیلے گی۔سکواڈمیں اوپنرز میں عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حیدر علی (راولپنڈی) اور محمد شہزاد (ملتان)،مڈل آرڈرز میں محمد حارث (پشاور)،محمد حریرہ (سیالکوٹ) اور محمد عرفان خان (لاہور) ، وکٹ کیپر،روحیل نذیر(کپتان) ،آلراؤنڈرز میں عباس آفریدی( پشاور)، فہد منیر (لاہور)، قاسم اکرم (لاہور)، سپنرزمیں عامر علی (لاڑکانہ) اور آرش علی خان (کراچی)،فاسٹ باؤلرز میں عامر خان (پشاور) ، محمد وسیم جونیئر (شمالی وزیرستان) اور طاہر حسین (ملتان)۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اعجاز احمد ( ہیڈ کوچ کم منیجر)، راؤ افتخار انجم (باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید(اسسٹنٹ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھراپسٹ)، صبور احمد (ٹرینر) ، عثمان ہاشمی( اینالسٹ) ،عماد حمید (میڈیا منیجر) اورکرنل (ر) عثمان رفعت انوری(سیکورٹی منیجر) شامل ہیں ۔