لندن (این این آئی)برطانوی ملکہ الزبتھ کے بیٹے شہزادہ اینڈریو نے خود پر لگنے والے جنسی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں شراب پیتا ہوں اور نہ ہی مجھے پسینہ آتا ہے ، شہزادہ نے کہا ورجینیا رابرٹس نامی خاتون سے کبھی ملاقات نہیں کی، میری یاد داشت میں ایسی کوئی خاتون نہیں ،فاک لینڈ کی جنگ میں مجھے گولی لگی تھی جس کے بعد بطور علاج ایڈرینالین کی زیادہ مقدر لینے سے اب مجھے پسینہ نہیں آتا، جس روز ورجینیا کے ساتھ تصویر لینے کی بات ہے وہ بھی غلط ہے کیونکہ اس روز وہ اپنی بیٹی کے ساتھ پیزا کھانے گئے تھے ۔