مکرمی ! جنسی درندگی کے بڑھتے ہوئے واقعات انسانی معاشرے کیلئے زہرقاتل ہیں ۔ موجودہ انسانی معاشرے میں عورتیں،بچیاں،بچے جس قدرغیرمحفوظ ہیں اسے دیکھ کرتوشایدجانوربھی شرماجائیں۔سانحہ موٹرے کیے فوری بعد حکومت کوخواب غفلت سے جگاکرسستی اورغیرسنجیدہ رویہ ترک کرکے مظلوم کی داد رسی اورانصاف کے راستے میں حائل رکاوٹیں دورکرنے کی غرض سے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا گیا خط میں موجودہ ایمرجنسی ہیلپ لائنز کے غیر معیاری، غیر موثر اور سست ہونے کی شکایت اور ایسی ہیلپ لائن جومتعلقہ تمام اداروں سے لنک ہواس کے قیام کی بھی تجویز دی گئی ۔برخلاف توقع خط پر وزیراعظم آفس نے فوری ایکشن لیا اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ون ونڈو آپریشن کے قیام کا اعلان کر دیا اب دیکھنایہ ہے کہ ان احکامات پرعمل درآمدکب اورکس حدتک ہوتاہے ۔ (شاہدعلی )